Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان نے بیس بال ورلڈکپ کوالیفائنگ راﺅنڈ تک رسائی حاصل کر لی

پاکستان نے بیس بال ورلڈکپ کوالیفائنگ راﺅنڈ تک رسائی حاصل کر لی
May 14, 2016
لاہور (92نیوز) پاکستان بیس بال ٹیم نے بغیرگراونڈ کے اپنی محنت کے بل بوتے پر امریکہ میں ہونے والے بیس بال ورلڈ کپ کے کوالیفائی راونڈ تک رسائی حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پہلے بیس بال گراونڈ کا افتتاح فیڈریشن کے سربراہ شوکت جاوید نے کیا۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ گراونڈ کے مل جانے سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ بیس بال ٹیم کے کوچ اور کھلاڑیوں کا خیال ہے کہ کوالیفائنگ راونڈ میں ان کی تیاری کے لیے وقف شدہ گراونڈ کا میسر ہونا فائدہ دے گا اور وہ اسرائیل کو ہرانے کی بھرپور خواہش کے ساتھ تیاریاں کر رہے ہیں۔ گراونڈ کے افتتاح کے موقع پاکستان وائٹ اور گرین میں ایک میچ بھی کھیلا گیا۔ پاکستان بیس بال ٹیم کو کوالیفائنگ راونڈ میں اسرائیل کے علاوہ برازیل کا بھی سامنا کرنا ہو گا جنہیں شکست دینے کی صورت میں مرکزی راونڈ میں رسائی مل جائے گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔