اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان نے بھارت کی راہداری تجارت کیلئے طریقہ کار سخت کر دیا ، کوئٹہ طورخم اور واہگہ کے مقامات پرسامان کی چیکنگ کے قواعد کیلئے کسٹم جنرل آرڈر جاری کر دیا۔
جاری کردہ آرڈر کے مطابق کنٹینر یا دیگر طریقے سے لائے گئے سامان کیلئے الگ الگ قواعد ہونگے ، کنٹینر کی سیلنگ اور ڈی سیلنگ کے ساتھ ٹریکر لگایا جائے گا ، تمام سامان کا ٹریکر واہگہ باڈر پر چیک کیا جائے گا۔