Saturday, September 21, 2024

پاکستان نے بھارتی وزیر مملکت داخلہ کا جموں ڈرون حملے پر الزام مسترد کر دیا

پاکستان نے بھارتی وزیر مملکت داخلہ کا جموں ڈرون حملے پر الزام مسترد کر دیا
June 30, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے بھارتی وزیر مملکت داخلہ کا جموں ڈرون حملے پر الزام مسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ پاکستان زاہد حفیظ چودھری کا کہنا ہے کہ جموں ڈرون حملے کے بارے میں جی کشن ریڈی کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ، گمراہ کن ہے۔ کسی قسم کا ثبوت دینے کے بجائے بھارتی حکومت پاکستان کیخلاف بے بنیاد الزام تراشی کر رہی ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیرمملکت داخلہ کا بیان پاکستان کیخلاف مزموم پراپیگنڈہ ہے، جس کا مقصد کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانا ہے۔ بھارتی الزامات سے پاکستان کا خدشہ درست ثابت ہو گیا۔ بھارت میں الیکشن جیتنا ہو یا الیکشن میں شکست سے توجہ ہٹانی ہو پاکستان کارڈ استعمال کیا جاتا ہے۔ بھارت پاکستان کیخلاف پراپیگنڈا کرنے سے باز رہے۔