Saturday, July 27, 2024

پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے الزامات کو مسترد کردیا

پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے الزامات کو مسترد کردیا
February 14, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے الزامات کو مسترد کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کہتے ہیں کہ ثبوت فراہم کیے بغیرالزام تراشی بھارت کا وطیرہ بن چکا ہے۔

بھارتی وزیردفاع کے بیان اور پاکستان پر حملے کے الزامات پردفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی الزام تراشی قبل ازوقت ہے جبکہ بھارت خود اس وقت آپریشن میں مصروف تھا اورتحقیقات سے پہلے ہی پاکستان پر الزام دھر دیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بارہا دیکھ چکے ہیں بھارت خود ہی مدعی اور منصف بن جاتا ہے۔ بھارتی الزامات تراشی کی مہم جوئی کی کوئی وقعت نہیں۔