Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان نے بھارتی جاسوس طیارے کی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی تصاویر جاری کردیں

پاکستان نے بھارتی جاسوس طیارے کی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی تصاویر جاری کردیں
July 27, 2015
راولپنڈی(92نیوز)پاکستان نے بھارتی جاسوس طیارے کی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی تصاویرجاری کر دی ہیں، جاسوس طیارنے 8 سے 15 جولائی تک کنٹرول لائن پر پاکستانی علاقوں کی جاسوسی کی ، پاکستان نے بھارتی جاسوس طیارے کو ایک کارروائی کے دوران 15 جولائی کو ایل اوسی پر بھمبر کےعلاقے میں مار گرایا تھا۔ آئی ایس پی اآر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل اوسی اورورکنگ باؤنڈری پربھارت کی جارحیت میں اضافہ ہوا،بھارت نے9جون سےاب تک کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر سیزفائر کی 35 مرتبہ خلاف ورزیاں کی ہیں ، بھارت نے  پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی میں بھی اضافہ کردیا ہے، بھارت پاکستانی علاقوں میں جاسوسی کے لئے ڈرون طیارے استعمال کر رہا ہے۔ فرانزک ٹیسٹ سے اب ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے 15 جولائی کو بھمبر میں مار گرایا جانے والا جاسوس طیارہ بھارت ہی کا تھا لیکن بھارت نے اس طیارے کی ملکیت سے یکسر انکار کر دیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جاسوس طیارے سے6تصاویرملی ہیں جس سےاس ڈرون کےبھارتی ہونےکی تصدیق ہوتی ہےناقابل تردید فارنزک شواہد کی آزاد ذرائع سے تصدیق کی جا سکتی ہے ۔ فارنزک شواہد کیمطابق ڈرون نے 8سے15 جولائی2015 کےدوران مختلف علاقوں کی جاسوسی کی،ڈرون نے کنٹرول لائن پار کر کے پاکستانی چوکی کی تصویر بھی کھینچی تصاویرمیں ڈرون کے پاس بھارتی فوج کی موجودگی صاف نظرآرہی ہے،اڑان کے بعد ڈرون کنٹرول لائن کے پار پاکستان کی جاسوسی کرتا رہا۔ ڈرون سےملےریکارڈسےپتہ چلتاہے کہ اس طیارے کو ایس کام نامی بھارتی فرم سے خریدا گیا جس کا مرکزی دفتر بمبئی میں ہے اور کمپنی بھارتی فوج کے لئے کام کر رہی ہے۔ یہ بات ڈرون سے ملی تصاویر اور وڈیو سے ثابت ہوتی ہے ،،ثبوت فراہم کرنےکےباوجودبھارت نےجاسوس طیارےکی ملکیت سےانکارکیا۔ تصاویرمیں بھارتی فوج کا کمپنی ہیڈکوارٹرزواضح نظرآرہاہے،تجزیےسےثابت ہوابھارتی ڈرون جاسوسی کےلیےاڑایاگیاتھا۔ واضح رہے کہ بھارت نے15جولائی کومقبوضہ کشمیرکےجوڑیاں سیکٹرسےڈرون پاکستان میں داخل کیاتھا۔