Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میں 8 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میں 8 وکٹوں سے شکست دیدی
November 30, 2021 ویب ڈیسک

چٹاگانگ (92 نیوز) پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میں 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ 

چٹاگانگ ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان نے 202 کا رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اوپنرز عابد علی 91 اور عبداللہ شفیق 73 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

مڈل آرڈر بلے باز اظہر علی 24 اور کپتان بابر اعظم 13 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تیج السلام اور مہدی حسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کو 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 4 دسمبر سے ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔