Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان نے بنگلہ دیشی ویمن کرکٹ ٹیم کو پہلے ٹی 20میچ میں ہی شکست کا مزہ چکھا دیا

پاکستان نے بنگلہ دیشی ویمن کرکٹ ٹیم کو پہلے ٹی 20میچ میں ہی شکست کا مزہ چکھا دیا
September 30, 2015
کراچی (92نیوز) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ہوم گراونڈ پر بھی فتح سمیٹ لی۔ قومی ٹیم نے پہلے ٹی 20 میچ میں ہی بنگلہ دیش کوشکست سے دوچار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ ساوتھ اینڈکلب میں ہوا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں مہمان ٹیم کو ایک سو چوبیس رنز کا ہدف دےدیا۔ پاکستان کی جانب سے بسمہ معروف نے پینسٹھ اور جویریہ ودود نے چوالیس رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ بنگلہ دیشی ویمن ٹیم ہدف کے تعاقب میں میدان میں اتری اور سات وکٹوں کے نقصان پر صرف چھیانوے رنز ہی بنا سکی۔ اس طرح دو میچز پر مشتمل سیریز میں پاکستان کواٹھائیس رنز سے فتح نصیب ہوئی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔