میرپور(سپورٹس ڈیسک)ایک بار پھر بنگال ٹائیگرز نے۔پاکستانی شاہینوں کو اڑان بھلا دی قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن پوری اننگز میں خزاں کے پتوں کی طرح گرتی رہی محمد حفیظ اور فواد عالم صفر پر آوٹ ہوئےسعد نسیم اور ویاب ریاض نے لاج رکھ لی۔
تفصیلات کے مطابق شاہینوں نے پہلا ون ڈے اناسی رنز سے گنوا یا تو دوسرے میں بھی بنگالیوں کی جیت کے چانس اجاگر کردیئے۔
میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا توچھتیس کے مجموعی اسکور پر سرفراز احمد سات رنز بناکر روبیل حسین کا شکار ہوئے اگلےہی لمحے محمد حفیظ آئے اور کریز کو چھو کر بنا کوئی رنز بنائےپویلین لوٹ گئے۔
تیسرا نقصان اظہر علی کی وکٹ گر کر ہوا جو چھتیس رنز بنا کر شکیب الحسن کی گیند پر ۔مشفیق الرحیم کو کیچ تھما بیٹھے۔
اس کے بعد فواد عالم بھی حفیظ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے صفر پر چلتے بنے۔
ستتر کے مجموعی اسکور پر محمد رضوان تیرارنز بنا کر شکیب الحسن کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
اس کے بعد حارث سہیل اور سعد نسیم کی پارٹنر شپ سے بیٹنگ لائن کچھ سنبھلی تو حارث سہیل اڑتیسویں ویں اوور کی چھٹی گیند پر مشرفی مرتضی کی گیند کا شکار ہوگئے۔
سعد نسیم اور وہاب ریاض نے ساتویں وکٹ کی شراکت پر ریکارڈ پچاسی رنز کی پارٹنر شپ بنائی ،سعد نسیم نے ناٹ آوٹ 77 جبکہ وہاب ریاض نے ناٹ آوٹ 51 رنز کی اننگز کھیلی۔
بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے 2، مشرفی مرتضی، عرفات سنی ،روبیل حسین اور ناصر حسین نے ایک ایک وکٹ لی۔