اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے برکس اعلامیہ مسترد کردیا ۔وزیر دفاع خرم دستگیر کہتے ہیں کہ پاکستان میں دہشتگردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں۔ افغانستان کے 407اضلاع میں سے صرف 57 اضلاع حکومت کے کنٹرول میں ہیں اور 40 فیصد حصہ دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ ہے۔
پاکستان کیلئے کڑا امتحان نئی امریکی پالیسی میں زہر گھولا۔ اب پانچ ممالک کی نمائندہ تنظیم ”برکس “ سربراہ اجلاس میں بھی بھارت کا پاکستان مخالف وار، جیش محمد ، لشکر طیبہ اور حقانی نیٹورک جیسی کالعدم دہشتگردتنظیموں کی پاکستان میں موجودگی اور محفوظ پناہ گاہوں کا زہر آلود پروپیگنڈہ۔ چین کی میزبانی میں برکس سربراہ اجلاس کا پاکستان مخالف اعلامیہ ۔۔وزارت دفاع نے برکس اعلامیہ مسترد کردیا۔
وزیر دفاع کہتے ہیں کہ پاکستان میں دہشتگردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں۔ افغانستان کے 407اضلاع میں سے صرف 57پر افغان حکومت کا کنٹرول ہے۔ 40% افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ ہے۔
خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کسی بیرونی جارحیت کا خطرہ نہیں۔ پاکستان کی زمینی، فضائی اور سمندری سرحدوں کی سخت نگرانی کی جارہی ہے۔ خطے میں امریکہ کا کوئی بھی ایکشن پاکستان میں عدم استحکام کا باعث ہوگا۔