Saturday, October 1, 2022

پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کے ایف سولہ طیارہ گرانے کے دعوے کی قلعی کھول دی

پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کے ایف سولہ طیارہ گرانے کے دعوے کی قلعی کھول دی
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کے ستائیس فروری دو ہزار انیس کو ایف سولہ طیارہ گرانے کے دعوے کی قلعی کھول دی ۔ پاکستان نے حقائق اور ناقابل تردید ثبوت دنیا کے سامنے پیش کرکے بھارتی جھوٹ بے نقاب کر دیا۔ پاکستان ، بھارت ، ستائیس فروری دوہزار انیس ، ایف سولہ طیارہ ، گرانے ، دعوے پاکستان کا دو بھارتی طیارے گرانے کا سچ بھی دنیا نے دیکھا اوربھارت کا پاکستانی ایف سولہ طیارہ گرانے کا جھوٹ بھی ۔ پاک فضائیہ نے 27 فروری 2019ء کے اصل حقائق اور ناقابل تردید ثبوت پھر دنیا کے سامنے رکھ دیے، بھارت پھر رسوا ہو گیا۔ پاک فضائیہ نے آپریشن سویفٹ ریٹارٹ کے دوران گرفتار بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کے زیر استعمال مگ 21 بائیسن طیارے پر لگے چاروں میزائل دیکھا دئیے ۔  پاکستان ، بھارت ، ستائیس فروری دوہزار انیس ، ایف سولہ طیارہ ، گرانے ، دعوے فائر نہ ہونے والے اِن میزائلوں میں سے دواصل حالت، دو طیارہ گرنے کے باعث جزوی نقصان زدہ تھے جبکہ ابھی نندن کی ایجیکٹ سیٹ بھی نمائش کیلئے پیش کر دی ۔  پاکستان ، بھارت ، ستائیس فروری دوہزار انیس ، ایف سولہ طیارہ ، گرانے ، دعوے ماہرین سوال اٹھاتے ہیں بھارتی دعوی تھا کہ ابھی نندن کے جہاز سے فائر میزائل سے ایف سولہ گرایا، پھر اُسکا جہاز گرا۔ ابھی نندن ایک میزائل بھی فائر نہ کر سکا ، بیچارا جہاز کیا گراتا؟ ۔ امریکا نے کہا پاکستانی ایف سولہ پورے ہیں ، اگر طیارہ گرا نہیں تو بھارتی دعوی کیسا؟ ابھی نندن کیلئے اعزاز کیسا؟ شاید مگ 21 بائسن کی تباہی پر بھی زندہ بچنے اور گرفتاری پر دیا گیا ہے ؟  پاکستان ، بھارت ، ستائیس فروری دوہزار انیس ، ایف سولہ طیارہ ، گرانے ، دعوے پاک فضائیہ حکام نے منعقدہ بریفنگ میں بتایا کہ آپریشن سویفٹ ریٹارٹ میں 4 اہم ترین بھارتی زمینی اہداف ہیڈکوارٹر 80 بریگیڈ، ہیڈکوارٹر 120 بریگیڈ، بھارتی سپلائی ڈیپو اور ناریان ہدف پر لیے گئے لیکن امن کی خواہش کے پیش نظر تباہ نہیں کیے گئے ۔ پاک فضائیہ نے واضح کیا کہ آپریشن سویفٹ ریٹارٹ کے دوران سو فیصد بھارتی طیارے نشانے پر تھے، محض دو مار گرائے۔ رافیل سمیت دشمن کے ہر جہاز کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ بھارت نے پھر جارحیت کا ارتکاب کیا تو پہلے سے زیادہ مہلک جواب ملے گا۔