Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان نے ایم آئی 35 ہیلی کاپٹر کی خریداری کیلئے لیٹرآف کریڈٹ جاری کر دیا

پاکستان نے ایم آئی 35 ہیلی کاپٹر کی خریداری کیلئے لیٹرآف کریڈٹ جاری کر دیا
July 28, 2015
راولپنڈی(92نیوز)طویل کوششوں اور سالہا سال کے دو طرفہ رابطوں کے بعد پاک روس دفاعی تعاون نئے دور میں داخل ہو گیا ہے پاکستان نے ایم آئی 35 ہیلی کاپٹرز کی خریداری کے لئے لیٹر آف کریڈٹ جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان روسی ساختہ جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل  ایم آئی 35 ہیلی کاپٹرز کی فروخت کا معاملہ طے پا گیا ہے،یہ جدید ترین ہیلی کاپٹرز پاکستان کی طرف سے لگائے جانے والے اندازوں سے دو ملین ڈالر کم قیمت میں فراہم کئے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے  اس سلسلہ میں 155 ملین ڈالر کی خطیر رقم مختص کی تھی جبکہ روس یہ ہیلی کاپٹر 153 ملین ڈالر میں فراہم کر رہا ہے، ہاکستان   ہیلی کاپٹر لیٹر آف کریڈٹ کے تحت روس سے 4 ایم آئی 35خرید رہا رہے ، ایم آئی 35 ہیلی کاپٹر ہر موسم اور علاقے میں محفوظ  پرواز کی صلاحیت رکھتا ہےاور غیر معمولی طور پر انتہائی نیچی پرواز کرنے کی صلاحیت کا بھی حامل ہے دن کے اوقات میں  زمین سے  10 سے 25 میٹر اور رات کے اندھیرے میں 50 میٹر بلندی تک پرواز کر سکتا ہے، یہ ہیلی کاپٹر جدید ترین نیوی گیشن سسٹم اور روایتی اور غیر روایتی ہتھیار کی مدد سے 100 فیصد کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ اس ہیلی کاپٹر کو ٹروپس ٹرانسپورٹیشن اور بطور کارگو ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیا جا سکتا ہےجس کی وجہ سے یہ ہیلی کاپٹر تمام ریڈارز سے بچ کر اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ ایم آئی 35 کی پاکستانی آرمی ایوی ایشن ڈویژن میں شمولیت سے ملکی دفاع مزید مضبوط ہو گا اور سرحدی نگرانی کو موثر بنانے کے ساتھ ساتھ دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشن کو بھی تقویت ملے گی ۔