پاکستان نے ایران کیساتھ ایک اور سرحدی راہداری کھول دی

چاغی (92 نیوز) پاکستان نے ایران کیساتھ ایک اور سرحدی راہداری کھول دی۔
نئی راہداری نوکنڈی کے علاقے راجے میں کھولی گئی، ڈپٹی کمشنر چاغی منصور بلوچ اور چیئرمین سینیٹ کے والد نے نئی راہداری کا افتتاح کیا۔
ڈپٹی کمشنر منصور بلوچ کا کہنا تھا کہ نیوراجے گیٹ سے سفری اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔