پاکستان نے انسانی ہمدردی کے تحت اشیائے ضروریہ کی ایک اور کھیپ افغانستان بھیج دی

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے انسانی ہمدردی کے تحت اشیائے ضروریہ کی ایک اور کھیپ افغانستان بھیج دی۔
کابل میں پاکستانی سفیر منصور احمد خان کے مطابق پاک فضائیہ کا تیسرا سی 130 طیارہ امدادی سامان لے کر افغان شہر خوست پہنچا۔ پاکستان نے افغان عوام کے لئے اشیا خورونوش اور ادویات بھیجی ہیں۔ پاکستانی سفارتی عملے نے امدادی سامان افغان حکام کے سپرد کر دیا۔
A C-130 from Pakistan lands at Khost just a while ago with relief goods incl food/medicines. Pakistan’s humanitarian assistance to Afghanistan continuing effectively @SMQureshiPTI @fawadchaudhry @ForeignOfficePk @FMPublicDiploPK @PakinAfg pic.twitter.com/EzgWaeNvK5
— Mansoor Ahmad Khan (@ambmansoorkhan) September 11, 2021
پاکستان سے افغانستان کو امدادی سامان کی ترسیل کا سلسلہ موثر انداز میں جاری ہے۔