Tuesday, November 29, 2022

پاکستان نے اقوام متحدہ کے تحت اکتالیس امن مشن میں حصہ لیا : آئی ایس پی آر

پاکستان نے اقوام متحدہ کے تحت اکتالیس امن مشن میں حصہ لیا : آئی ایس پی آر
راولپنڈی(92نیوز)چوبیس اکتوبر کو دنیا بھر میں اقوام متحدہ کی سترویں سالگرہ منائی گئی، آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ کے تحت اکتالیس امن مشن میں حصہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ان اکتالیس امن مشن میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار پاکستانی فوجیوں نے حصہ لیا جبکہ ان امن مشن کے دوران تئیس افسروں سمیت ایک سو چوالیس پاکستانی فوجیوں نے اپنی جانیں قربان کیں اور زخمی ہونے والوں کی اتنی ہی تعداد ہے ۔ اقوام متحدہ کے تحت امن مشن میں پاکستانی فوج کے کرادار کو کئی عالمی رہنماؤں نے سراہا ہے ،آئی ایس پی آر کے مطابق اس وقت بھی سات ہزار پانچ سو فوجی جوان اور افسر اقوام متحدہ کے چھ مختلف امن مشن میں حصہ لے رہے ہیں۔   unos