Sunday, July 25, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

پاکستان نے افغان نائب صدر کے الزامات سختی سے مسترد کر دیئے

پاکستان نے افغان نائب صدر کے الزامات سختی سے مسترد کر دیئے
July 16, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے افغانستان نائب صدر امر اللہ صالح کے الزامات سختی سے مسترد کر دئیے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان نے چمن بارڈر کے دوسری جانب ایئر آپریشن سے متعلق آگاہ کیا تھا جس پر پاکستان نے مثبت جواب دیتے ہوئے کارروائی کو افغانستان کا حق قرار دیا تھا۔ پاک فضائیہ نے اس حوالے سے افغان فضائیہ کے ساتھ کسی قسم کی پیغام رسانی نہیں کی ۔ افغان نائب صدر کےالزامات درست نہیں ، الزامات مسئلہ کے حل کیلئے پاکستان کی سنجیدہ کوششوں سے انحراف کے مترادف ہے۔

ترجمان نے کہا کہ خودمختار افغان سرزمین پر کسی بھی ایکشن کیلئے خود افغان حکومت کے حق کو جائز تصور کرتے ہیں ۔ پاکستان نے فرار ہو کر آنے والے 40 اے این ڈی ایس کے افسران اور جوانوں کو ریسکیو کر کے افغان حکومت کے حوالے کیا۔ پاکستان نے ہر قسم کی لاجسٹک مدد فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی۔