Friday, September 13, 2024

پاکستان نے اسرائیل سے کسی قسم کے تعلقات کے قیام کی خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا

پاکستان نے اسرائیل سے کسی قسم کے تعلقات کے قیام کی خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا
July 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے اسرائیل سے کسی قسم کے تعلقات کے قیام کی خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت کئی ممالک اقوام متحدہ کے رکن ہیں۔ رکن ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ تمام ممالک کی پالیسی ایک دوسرے کے لیے تبدیل ہو گئی۔ یوکرائن میں بحری مشق میں شرکت کا مطلب بھی پاکستان کی پالیسی میں تبدیلی نہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کی "سی بریز 2021ء بحری مشق" میں شرکت، یوکرائن کی امن 2021ء میں شرکت کے باعث ہے۔ پاکستان اور اسرائیل کا ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کا مطلب تعلقات کا قیام نہیں۔ پاکستان کے اسرائیل سے تعلقات مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل سے مشروط ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے واضع کیا کہ پاکستان ایسی ریاست کا حامی ہے جو 1967ء سے قبل کی سرحدوں کی بنیاد پر ہو۔ پاکستان دارالحکومت القدس الشریف کے ساتھ فلسطینی ریاست چاہتا ہے۔