Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان نےکلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کی فراہمی کا معاملہ پھر مسترد کردیا

پاکستان نےکلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کی فراہمی کا معاملہ پھر مسترد کردیا
July 2, 2017

 

اسلام آباد(92نیوز)پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کی فراہمی کا معاملہ ایک بار پھر مسترد کردیا۔ دوطرفہ قونصلر رسائی معاہدے کی آڑ میں بھارت ایسا چاہتا ہے، پاکستا ن نے بتادیا کلبھوشن عام قیدی نہیں ،ایسا تاثر دینے کی بھارتی روش گمراہ کن ہے۔

تفصیلات کےمطابق دنیا کو گمراہ کرنے کی ایک اور بھارتی کوشش ،پاکستان کاکرارا جواب بھارت نے عام قیدیوں کی طرح جاسوس کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی مانگی ،پاکستان نے مسترد کردی ۔۔ترجمان دفتر خارجہ کہتے ہیں کلبھوشن عام قیدی نہیں بھارتی جاسوس ،حاضر سروس نیوی کمانڈراور بھارتی خفیہ ایجنسی را کا کارندہ ہے ۔ اُسے پاکستان میں امن دشمن تخریبی کارروائیوں کیلئے بھیجا گیا کلبھوشن کی سرگرمیوں سے معصوم انسانی جانوں کا ضیاع ہوااور املاک کو نقصان پہنچا ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ قونصلر رسائی معاہدے کا موثر اطلاق یقینی بنایا۔ سزا پوری کرنے والے 5بھارتیوں کو22جون کو وطن واپس بھیجا لیکن 20پاکستانیوں کو واپس نہ بھیج کرایسا نہیں کیا۔ درخواست کے باوجود 192 پاکستانیوں تک قونصلر رسائی نہیں دی گئی  بھارتی عدالتی فیصلے کے ایک سال بعد دو کمسن پاکستانیوں علی رضا اور بابر علی کووطن بھیجا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ بھارتی انسانی ہمدردی کے دعوے بے بنیاد ہیں، پاکستانی مریضوں کیلئے طبی ویزہ کو ناممکنات سے مشروط کرنا زیادتی ہے پاکستان نہیں چاہتاانسانی ہمدردی کے اُمورسیاست کی نذر ہوں ۔