Friday, February 3, 2023

پاکستان نےسیکیورٹی خدشات پر جلال آباد میں قونصل خانہ بند کردیا

پاکستان نےسیکیورٹی خدشات پر جلال آباد میں قونصل خانہ بند کردیا
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نےسیکیورٹی خدشات پر جلال آباد میں قونصل خانہ بند کردیا۔ ترجمان سفارت خانہ کے مطابق پاکستانی سفارت خانے نےافغان حکومت کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے۔ ننگر ہار کے گورنرحیات اللہ حیات کی قونصل خانے کے امور میں مداخلت افسوس ناک ہے۔ ترجمان سفارت خانہ کا کہنا ہے کہ افغان وزارت خارجہ سے رابطہ کر کے جلال آباد قونصل خانے کی سیکیورٹی بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جب تک سیکیورٹی 28 اگست کی پوزیشن پر بحال نہیں ہوگی قونصل خانہ بند رہےگا۔