Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان نےبھارتی ماہی گیروں کی ستاون کشتیاں واپس کردیں

پاکستان نےبھارتی ماہی گیروں کی ستاون کشتیاں واپس کردیں
March 21, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی ماہی گیروں کی ستاون کشتیاں واپس کر دیں۔ میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی کشتیاں تحویل میں لی تھیں۔ ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق کشتیوں کی حوالگی کیلئے آٹھ رکنی بھارتی وفد نو مارچ کو پاکستان آیا تھا۔ بھارتی وفد نے پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی سے کشتیوں کی حوالگی کے طریقہ کار کو حتمی شکل دی۔ عام طور پر ماہی گیروں کی کشتیاں خراب حالت کے باعث واپس نہیں کی جاتیں تاہم بھارتی وفد میں شامل افراد نے پی ایم ایس اے کی مدد سے کشتیوں کومرمت کر کے واپس لے جانے کے قابل بنایا۔ وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے بھارتی کشتیاں واپس کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ کشتیاں ان کے مالکان کے حوالے کی جائیں گی۔  
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔