Tuesday, September 27, 2022

پاکستان نیوی نے چھٹی مرتبہ کثیر القومی کمبائنڈ ٹاسک فورس 151- کی کمانڈ کامیابی سے مکمل کر لی

پاکستان نیوی نے چھٹی مرتبہ کثیر القومی کمبائنڈ ٹاسک فورس 151- کی کمانڈ کامیابی سے مکمل کر لی
راولپنڈی (ویب ڈیسک)پاکستان نیوی نے چھٹی مرتبہ کثیرالقومی کمبائنڈٹاسک فورس 151- کی کمانڈکامیابی سے مکمل کرلی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ٹاسک فورس کی کمانڈخطے میں سمندروں کو محفوظ بنانے کے لیے پاک بحریہ کے عزم کا مظہرہے۔ تبدیلی کمانڈ کی تقریب ہیڈ کوارٹر کمبائنڈ میری ٹائم فورسز، بحرین میں منعقد ہوئی ۔ پاک بحریہ کے کموڈور آصف حمید صدیقی نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 151-کی کمانڈ جاپان نیوی کے رئیر ایڈمرل ہیروشی کے سپرد کر دی۔