Thursday, February 9, 2023

پاکستان نیول اکیڈمی میں 114 ویں مڈشپ مین پاسنگ آؤٹ پریڈ

پاکستان نیول اکیڈمی میں 114 ویں مڈشپ مین پاسنگ آؤٹ پریڈ

کراچی (92 نیوز) پاکستان نیول اکیڈمی (پی این اے) میں 114 ویں مڈشپ مین پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ہوا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔

نیوی ترجمان کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی میں 114 ویں مڈشپ مین پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 102 پاکستانی جبکہ 64 دوست ممالک سے تعلق رکھنے والے افسران نے کمیشن حاصل کیا۔

امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ اپنے جدید اثاثوں کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی پانیوں میں ہمہ وقت موجود اور چوکس ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک اور اپنے ہمسایوں کے ساتھ دوستانہ اور خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے۔ ہماری امن اور دوستی کی خواہش کو ہرگز کمزوری نہ سمجھا جائے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر طرح کے مذموم ارادوں سے آگاہ اور اِن سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت اور ہر قیمت پر تیار ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مڈ شپ مین محمد حسن جلال نے اعزازی شمشیر حاصل کی۔ مہمان خصوصی نے کمیشن حاصل کرنے والے افسران کو مبارکباد پیش کی اورنمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔