Friday, February 23, 2024

پاکستان ناقابل یقین خوبصورت سرزمین ہے، وزیراعظم

پاکستان ناقابل یقین خوبصورت سرزمین ہے، وزیراعظم
December 29, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان ناقابل تصور خوبصورت سرزمین، قدرتی حسن سے مالا مال ہے، وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ کہا کہ پاکستان میں پوشیدہ عجائبات اورغیرتسخیرشدہ سیاحتی مقامات ہیں، پاکستان میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1211175689556287488?s=20 وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز پشاور میں مصروف دن گزارا، خیبر پختونخوا کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی، پارٹی رہنمائوں اور ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں بھی کیں۔ وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ محمود خان اور گورنر شاہ فرمان نےملاقات کی۔ خیبرپختونخوا کابینہ کے ارکان سے بھی ملے۔ عمران خان شام تک گورنر ہائوس ہی میں رہے جہاں پارٹی کے اہم عہدیداروں نے وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں۔