Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان میں 10لاکھ بچے پیدائشی طور پر دل کے امراض میں مبتلا ہیں: طبی ماہرین

پاکستان میں 10لاکھ بچے پیدائشی طور پر دل کے امراض میں مبتلا ہیں: طبی ماہرین
July 9, 2015
لاہور (92نیوز) طبی ماہرین کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں تقریباً 10 لاکھ بچے پیدائشی طور پر دل کے امراض میں مبتلا ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس کی وجوہات میں رشتہ داروں میں آپسی شادیاں اور حاملہ خواتین کےلئے ناکافی طبی سہولیات بھی ہیں۔ ہر سال ہزاروں بچے اس وجہ سے جاں بحق ہو رہے ہیں جس پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پیدائشی قلب کے امراض میں 80 فیصد صحت یابی کے امکانات ہیں اگر بر وقت مداخلت اور علاج کر لیا جائے۔ بیشتر والدین غربت اور مفلسی کے وجہ سے اپنے بچوں کا علاج کرانے سے قاصر رہتے ہیں اور ان کے بچے ان کے سامنے دم توڑ جاتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت جہاں ڈینگی اور ملیریا اور اس جیسی دیگر بیماریوں کی ایڈورٹائزمنٹ پر کروڑوں روپے خرچہ کرتی ہے وہیں دل کے امراض میں مبتلا بچوں کیلئے بھی ایک علیحدہ ہسپتال قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ دل کے امراض میں مبتلا بچوں کا مسئلہ ڈینگی اور ملیریا سے زیادہ سنگین ہے مگر یہ حکومتی عدم توجہی کے باعث نظروں سے اوجھل ہے۔