Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان میں یوٹیوب کھولنے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا:چیئرمین پی ٹی اے

پاکستان میں یوٹیوب کھولنے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا:چیئرمین پی ٹی اے
April 10, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر سیداسماعیل شاہ کاکہنا ہے کہ پاکستان میں یوٹیوب کھولنےکا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔ بارہ اپریل سے پہلے تمام غیر تصدیق شدہ سمیں بند کردی جائیں گی اورتاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ لاہورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹرسیداسماعیل شاہ نے کہا کہ انٹرنیٹ پرممنوعہ مواد روکنےکی ٹیکنالوجی پاکستان کے پاس موجود نہیں ہے۔ ملک میں جب بھی یوٹیوب کھولی گئی قانون سازی کے بعدپاکستان ورژن کے مطابق کھولی جائے گی۔ غیرتصدیق شدہ سمز پرانہوں نے کہا کہ اب تک سات کروڑ ستر لاکھ سموں کی تصدیق کی جاچکی ہے جبکہ غیرتصدیق شدہ ایک کروڑ پچاس لاکھ سمز بند کردی گئی ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ بارہ اپریل تک تمام غیر تصدیق شدہ سمز بلاک کردی جائیں گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔