Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان میں ہونے والے حالیہ الیکشن فیئر اینڈ فری تھے ، بھارتی عالمی مبصر

پاکستان میں ہونے والے حالیہ الیکشن فیئر اینڈ فری تھے ،  بھارتی عالمی مبصر
July 27, 2018
نیو دہلی (92 نیوز) عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی کی الیکشن دو ہزار اٹھارہ میں کامیابی  پر بھارتی پروپیگنڈا اپنی موت آپ مر گیا ۔ عالمی مبصر اور سابق بھارتی  چیف الیکشن کمشنر ایس وائے قریشی نےانتخابات کو فیئر اینڈ فری قرار دے دیا ۔ پاکستان میں عام انتخابات کا کامیاب انعقاد ہو گیا۔ تحریک انصاف اکثریتی پارٹی بن کر پاکستان کے سیاسی افق پر ابھری لیکن بھارتی میڈیا کی بدہضمی ہے کہ ٹھیک ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ عالمی مبصرین نےجو وہاں موجود تھے کسی بے ضابطگی اور دھاندلی کو رپورٹ نہیں کیا۔ ایس وائے قریشی جو کامن ویلیتھ الکشن آبزریشن ڈیلیگیشن کی نمائندگی کررہے تھے، وہ بھارت کے سابق چیف الیکشن کمیشن بھی رہ چکے ہیں، انہوں نے بھارتی میڈیا کے الزامات کی بھارتی میڈیا پر ہی سختی سے تردید کر دی۔ اینکر کی جانب سے جب ان سے الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کے بارے میں پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ یورپی اور سفارتی وفد کو بھی الیکشن کی کوریج کی اجازت دی گئی ، ایس وائے قریشی کا پاکستان کے الیکشن نہایت کی شفاف قرار دئیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اسلام آباد میں 70 پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا وہاں ہر پارٹی کے 4 سے 5 پولنگ ایجنٹس موجود تھے اور سب نے یہی کہا کہ الیکشن فئیر اینڈ فری ہورہے ہیں کسی ایک نے بھی شکایت نہیں کی۔ اینکر نے آرمی کی تعیناتی اور دہشت گردی کے واقعات پر سوال کیا تو ایس وائے قریشی کا کہنا تھا کہ آرمی کی تعیناتی معمول کا کام ہے اور ملک میں ایکا دکا دہشت گردی کے واقعات ضرور ہوئے لیکن انتخابات نہایت ہی شفاف رہے جسکی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ بھارتی آبزرور کی جانب سے پاکستان کے انتخابات پر اعتماد اور اس کی تعریف اس بات کا ثبوت ہے کہ  پاکستان میں ہونے والے انتخابات بغیر کسی خوف کے شفاف ہوئے ہیں۔