Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان میں ہر سال 40ہزار خواتین بریسٹ کینسر سے مر جاتی ہیں: رپورٹ

پاکستان میں ہر سال 40ہزار خواتین بریسٹ کینسر سے مر جاتی ہیں: رپورٹ
September 3, 2015
لاہور (ویب ڈیسک) ایک تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عموماً خواتین کی چھاتی کے خلیات میں غیرمعمولی زیادتی کی بنا پر بننے والی ایک رسولی جسم میں پھیل کر پاکستان میں ہر سال اوسطاً 40 ہزار خواتین کی ہلاکت کا باعث بنتی ہے۔ حالیہ برسوں کے دوران پاکستان بھر کی خواتین میں بریسٹ کینسر کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق ہمارے معاشرے میں چھاتی کے سرطان پر بات کرنے کو ممنوع سمجھا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس مرض میں مبتلا خواتین کسی کو بھی بتانے اور ہسپتال کا رخ کرنے سے گریز کرتی ہیں اور علاج معالجے کے بغیر ہی موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق علاج کے لیے ہسپتال کا رخ کرنے والی خواتین میں بھی 80 سے 90 فیصد ایسی ہوتی ہیں جو بیماری کی آخری سٹیج پر تکلیف کے مارے یہاں آتی ہیں، ایسے مریضوں کی جان بچانا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق ہمارے ہاں ماں کا بچوں کو اپنا دودھ نہ پلانے کا بڑھتا ہوا رجحان اور مرغن کھانوں کا استعمال چھاتی کے سرطان کی بنیادی وجوہات ہیں۔