Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان میں گوگل پر 2016 میں سب سے زیادہ سرچ ہونے والی شخصیت؟

پاکستان میں گوگل پر 2016 میں سب سے زیادہ سرچ ہونے والی شخصیت؟
December 17, 2016

نیویارک (ویب ڈیسک) گوگل نے دوہزار سولہ کے دوران پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری کردی۔ فہرست کے مطابق سوشل میڈیا کوئین قندیل بلوچ سے متعلق سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر متنازعہ بیانات اور ویڈیوز سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ و ماڈل قندیل بلوچ دو ہزار سولہ میں انٹرنیٹ کی دنیا پر چھائی رہیں اور انہوں نے ملکی اور غیر ملکی سب شخصیات کو پیچھے چھوڑ دیا۔

دوسرے نمبر پر ثناخواں اور قوال امجد صابری ہیں جو دن دہاڑے کراچی میں ٹارگٹ کلرز کا نشانہ بنے۔ تیسرے نمبر پر ایدھی فاؤنڈیشن کے روح رواں عبدالستار ایدھی ہیں جن سے متعلق جاننے کے لئے پاکستانیوں نے سب سے زیادہ سرچ انجن کا استعمال کیا۔

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جتنے امریکہ اور یورپ میں مشہور ہیں اتنا ہی پاکستان میں بھی لوگ ان کے متعلق جاننا چاہتے ہیں۔ فہرست میں ان کا چوتھا نمبر ہے۔ پانچویں نمبر پر گلوکارہ مومنہ مستیحسن ہیں جن کے گانے ’’آفریں آفریں‘‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔

چھٹے نمبر پر ممتاز قادری جبکہ ساتویں پر خودکشی کرنے والی بھارتی اداکارہ پری اوشا بینرجی ہیں۔  گوگل لسٹ میں ہلری کلنٹن کا آٹھواں، ٹرمپ کی اہلیہ ملینیا کا نواں اور ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیرن بریوو کا دسواں نمبر ہے۔