Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان میں کپاس کی قیمت سات سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان میں کپاس کی قیمت سات سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
August 7, 2016
لاہور (92نیوز) کپاس کی قیمت میں دو سو روپے فی من اضافہ ہوگیا۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد کپاس کی قیمت سات سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کپاس کی قیمت دو سو روپے اضافے سے سات ہزار ایک سو روپے جبکہ سندھ میں چھ ہزار نو سو روپے فی من ہوگئی۔ سندھ اور پنجاب میں بارشوں کے باعث جننگ ملز میں کپاس کی کم سپلائی کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر بارشیں زیادہ ہوئیں تو کپاس کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کے سبب رواں مالی سال کا ہدف بھی حاصل کرنا مشکل ہو جائے گا۔