Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر، مزید 46 افراد جان سے گئے

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر، مزید 46 افراد جان سے گئے
January 10, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر برقرار ہے۔ ایک دن میں 46 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 2 ہزار 899 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 91.0 فیصد رہی۔ ملک بھرمیں ایکٹو کیسز34 ہزار 803 ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 2 ہزار899  نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 46 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار 644 تک پہنچ گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 2 ہزار 416 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 25 ہزار 509، پنجاب ایک لاکھ 44 ہزار 909 ، خیبرپختونخوا 61 ہزار 148، بلوچستان میں 18 ہزار 373، اسلام آباد 39  ہزار 120، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 478 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 879 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 91.0 فیصد رہی۔ اب تک 4 لاکھ 56 ہزار 969 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 34 ہزار 803 ہے، سندھ میں 18 ہزار 488، پنجاب 10 ہزار 529، کے پی کے میں 3 ہزار 181، اسلام آباد 1 ہزار 976، گلگت بلتستان 49، بلوچستان 286 اور آزاد کشمیر میں 294 ایکٹو کیسز ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 70 لاکھ 88 ہزار 14 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔