Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 85ہزار 264 ہو گئی

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 85ہزار 264 ہو گئی
June 4, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے ، ملک  بھر میں مریضوں کی مجموعی تعداد 85 ہزار 264 ہو گئی ہے ۔

ترجمان کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 82 اموات ہوئیں جب کہ ریکارڈ 4 ہزار 688 کیسز رپورٹ ہوئے ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 ہزار 167 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں 30 ہزار 128 مریض صحتیاب ہو کر گھر پہنچ گئے، ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 1770 ہو گئی۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق  سندھ میں مجموعی طور پر 32 ہزار 910 ،پنجاب میں  31 ہزار 104،خیبرپختونخوا میں  11 ہزار 373،بلوچستان میں 5 ہزار 224 ،اسلام آباد میں 3 ہزار 544،گلگت بلتستان میں 824 جبکہ آزاد جموں کشمیر میں 285 افرد میں کورونا وائرس  کے مریض  سامنے آئے ہیں ۔