Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان میں کورونا کیسز میں مزید ایک ہزار 446 مریضوں کا اضافہ

پاکستان میں کورونا کیسز میں مزید ایک ہزار 446 مریضوں کا اضافہ
May 27, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کیسز تھم نہ سکے۔ مزید ایک ہزار 446 مریضوں کا اضافہ ہو گیا ، تعداد 60 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔ کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ ایک دن میں مزید 28 افراد زندگی کی بازی ہار گے۔ ایک ہزار 446 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی۔ کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر نے نئے اعداد و شمار جاری کر دئیے۔ کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 8 ہزار 491 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا۔ سندھ سب سے زیادہ متاثرہ ہوا جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 23 ہزار 507 ہو گئی۔ پنجاب میں 21 ہزار 118 ، خیبرپختونخواہ   8 ہزار 259 ،بلوچستان  3 ہزار 536، اسلام آباد 1879 ،آزاد کشمیر 214 اور گلگت بلتستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 638 ہے۔ ملک بھر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 59 ہزار 151 ہو گئی۔ کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخواہ میں 416 ہوئیں۔ سندھ میں 374، پنجاب 362، بلوچستان 42 ، اسلام آباد 18 ، گلگت بلتستان 9 اور آزاد کشمیر میں 4 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 1225 ہو گئی۔ 457 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اب تک 19 ہزار 142 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔