Tuesday, February 7, 2023

پاکستان میں کورونا مزید 97 زندگیاں نگل گیا، مجموعی اموات 2729 ہو گئیں

پاکستان میں کورونا مزید 97 زندگیاں نگل گیا، مجموعی اموات 2729 ہو گئیں

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان میں کورونا مزید 97 زندگیاں نگل گیا، مجموعی اموات 2 ہزار 729 تک جا پہنچیں ، 24گھنٹوں میں مزید 5 ہزار 248 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 478 تک جا پہنچی ہے ، پنجاب میں 54 ہزار 138، سندھ میں 53 ہزار 805 افراد متاثر ہوئے ہیں ، خیبر پختونخوا میں 18 ہزار 13، بلوچستان میں 8 ہزار 177 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ  ملک بھر میں 53 ہزار 721 افراد کورونا کو شکست بھی دے چکے ہیں ۔

کورونا کی صورتحال  خطرناک ہو گئی ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے نئے اعداد و شمارجاری کر دیے ، ترجمان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 5 ہزار 248 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ  44 ہزار 478 تک پہنچ گئی ۔

 پنجاب میں متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں مجموعی کیسز 54 ہزار 138 ہیں ، سندھ میں 53 ہزار 805 ، خیبرپختونخوا میں  18 ہزار 13 ، اسلام آباد میں 8 ہزار 569 ، بلوچستان میں 8 ہزار 177 ، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 129 اور آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 647 ہے۔

ترجمان کے مطابق ایک دن میں 97 افراد جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 2729 ہو گئی ، پنجاب میں سب سے زیادہ 1031 افراد ، سندھ میں 831 ، خیبرپختونخوا میں  675 ، بلوچستان میں  85 ، اسلام آباد میں  78 ، گلگت بلتستان میں 16 اورآزاد کشمیر میں 13 افراد دم توڑ گئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا کہنا ہے ملک بھر کے 820 اسپتالوں میں 8 ہزار 471 مریض زیر علاج ہیں ،اب تک 53 ہزار 721 مریض مکمل طور پرصحت یاب ہو گئے ہیں ۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 29 ہزار 85 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ،ملک بھر میں مجموعی طور 8 لاکھ 97 ہزار 650 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ۔