Sunday, February 25, 2024

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 251 ہو گئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 251 ہو گئی
March 18, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریجوں کی تعداد 251 ہو گئی ،آج 9 نئے مریض رپورٹ ہوئے ۔ سندھ میں اب تک 181 افراد میں کورونا وائرس  پایا گیا ہے جب کہ  تین افراد تندرست ہوئے ہیں ۔ پنجاب میں  31 ،خیبرپختونخوا  اور بلوچستان میں  16،16  جبکہ اسلام آباد میں 4 افراد کورونا سے متاثر ہیں ۔ گلگت بلتستان میں اب تک تین افراد میں کورونا وائر سکی تصدیق ہوئی ہے ۔