Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان میں کورونا وائرس کے ایک دن میں 4 ہزار 722 نئے کیسز سامنے آئے

پاکستان میں کورونا وائرس کے ایک دن میں 4 ہزار 722 نئے کیسز سامنے آئے
August 4, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ ایک دن میں 4 ہزار 722 نئے کیسز سامنے آئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے نئے اعدادوشمار کے مطابق ایک دن میں کورونا کے 4 ہزار 722 نئے کیسز سامنے آئے۔ کورونا کیسز کی مجموعی 10 لاکھ 47 ہزار 999 تک پہنچ گئی۔ 9 لاکھ 45 ہزار 829 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایکٹو کیسز 78 ہزار 595 ہو گئے۔ سندھ میں 49 ہزار 980 ، پنجاب میں 14 ہزار 335 ، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 700 ، اسلام آباد میں 4 ہزار 104 ہو گئی۔ اسکے علاوہ گلگت بلتستان میں 878 ، بلوچستان میں ایک ہزار 356 اور آزاد جموں و کشمیر میں 3 ہزار 242 ایکٹو کیسز ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 46 اموات سامنے آئی ہیں۔ اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 575 تک پہنچ چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 8.22 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ایک دن میں 57 ہزار 398 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔