Sunday, December 4, 2022

پاکستان میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ، گلگت بلتستان میں متاثرہ مریض چل بسا

پاکستان میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ، گلگت بلتستان میں متاثرہ مریض چل بسا
 گلگت (92 نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہو گئی۔ گلگت بلتستان میں وائرس سے متاثرہ مریض چل بسا۔ مریض نمونیا کے مرض میں مبتلا تھا جس میں کورونا وائرس کی بھی تصدیق ہوئی۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ ترجمان گلگت بلتستان فیض اللہ فراق کا کہنا تھا تین دن پہلے صوبائی حکومت کو ٹیسٹنگ کیٹس موصول ہوئی ہیں۔ گلگت بلتستان میں 10 نئے کرونا مریض کی تصدیق ہو گئی ہے۔ صوبے میں کرونا مریضوں کی تعداد 13 ہو گی۔ ادھر وزیر اعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمن بولے مقامی سطح پر 13 نئے افراد کا ٹیسٹ ہوا تھا۔ گلگت بلتستان میں کرونا کے حوالے سے حالات خراب ہیں۔ نئے کرونا مریضوں کا تعلق تفتان سے آنے والے زائرین میں سے ہے۔