Friday, September 30, 2022

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 6افراد جاں بحق ، 773 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 6افراد جاں بحق ، 773 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کیسز روز بروز بڑھنے لگے،،گذشتہ 24 گھنٹوں میں 773 نئے کیسز سامنے آئے ، 6 افراد کورونا سے جاں بحق ہوگئے ، کورونا کے  3 لاکھ 11 ہزار 440 مریض صحت یاب ہوگئے، ایکٹو کیسز 11 ہزار سے تجاوز کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 773 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 6 افراد جان کی بازی ہار گئے  ، اموات کی  مجموعی تعداد 6 ہزار 745 ہو گئی  ، ترجمان  کے مطابق صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 440 جبکہ 576 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

ترجمان کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 3 لاکھ 29 ہزار 375 ہو گئی ہے  ، سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 114 ، پنجاب میں 1 لاکھ 3 ہزار 82  ، خیبرپختونخوا  میں 39 ہزار 119  ، بلوچستان میں 15 ہزار 839  ، اسلام آباد میں 19 ہزار 181  ، آزاد جموں و کشمیر میں 3849 اور گلگت بلتستان میں 4191 ہے ۔

ترجمان کے مطابق گذشتہ روز 27 ہزار 133 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے  ، ملک بھر میں اب تک 43 لاکھ 17 ہزار 678 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ، 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں  ، اس وقت 845 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔