Sunday, November 27, 2022

پاکستان میں کورونا سے تین افراد جاں بحق، کل تعداد 6 ہوگئی ‏

پاکستان میں کورونا سے تین افراد جاں بحق، کل تعداد 6 ہوگئی ‏

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین افراد کورونا وائرس کے باعث دم توڑ گئے ، ملک بھر میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 6 ہو گئی ۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق  متاثرین کی تعداد  800 سے تجاوز کر گئی ۔

اب تک سندھ میں  کورونا وائرس کے  352 ، پنجاب میں  225 ، بلوچستان مین  108 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ خیبرپختونخوا میں  31 ، گلگت بلتستان میں  71 اور اسلام آباد میں 15 مریض زیر علاج ہیں ۔

فواد چودھری نے کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں  کا علاج کرتے ہوئے  جاں بحق ہونیوالے  ڈاکٹر اسامہ  کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ  گلگت میں کورونا کےخلاف جنگ لڑتے ہوئے شہید ڈاکٹر اسامہ قوم کا فخر ہیں۔