Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9216 ہو گئی

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9216 ہو گئی
April 22, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ متاثرہ افراد کی تعداد 9216 ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے نئے اعدادوشمارکے مطابق ایک دن میں 16 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 192 ہو گئی۔ ایک دن میں 796 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔  پاکستان ، کورونا وائرس ، متاثرہ ، افراد ، تعداد ، 9216 پنجاب میں سب سے زیادہ 4195، سندھ میں 3053، خیبرپختونخوا میں 1276، بلوچستان میں 465، گلگت بلتستان میں 281 کیسز، اسلام آباد میں 185 اور آزاد کشمیر میں 50 کیسز رپورٹ ہوئے۔ خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 74 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ سندھ میں 61، پنجاب 45، بلوچستان میں 6 اموات، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں 3،3 مریض جاں بحق ہوئے۔ کورونا وائرس سے 2066 مریض صحت یاب ہو گئے۔ 52 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 1 لاکھ 11 ہزار 886 ٹیسٹ کیے گئے۔ ایک دن میں 5 ہزار 347 ٹیسٹ کیے گئے۔ مقامی سطح پر 66 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں 597 اسپتالوں میں 2443 مریض زیر علاج ہیں۔