پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 209 ہو گئی

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے۔ ایک دن میں 17 اموات ہوئیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 209 ہو گئی۔ اب تک 9 ہزار 749 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے نئے اعدادوشمار کے مطابق ایک دن میں 533 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 4328، سندھ میں 3053، خیبرپختونخوا میں 1345، بلوچستان میں 495، گلگت بلتستان میں 283، اسلام آباد میں 194 اور آزاد کشمیر میں 51 کیسز سامنے آئے۔
خیبرپختونخوا میں جاں بحق افراد کی تعداد 80 ہو گئی۔ سندھ میں 66، پنجاب 51، بلوچستان میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں 3،3 مریض جاں بحق ہوئے ۔ 58 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
مقامی سطح پر 66 فیصد اور بیرون ملک سے 34 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 1 لاکھ 18 ہزار 20 مریضوں کے ٹیسٹ کئے گئے۔ گزشتہ روز 5 ہزار 637 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں 597 اسپتالوں میں 2521 مریض زیرعلاج ہیں۔