Wednesday, November 30, 2022

پاکستان میں کورونا نے مزید 6 جانیں لے لیں، مجموعی تعداد 32 ہوگئی

پاکستان میں کورونا نے مزید 6 جانیں لے لیں، مجموعی تعداد 32 ہوگئی
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا نے مزید 6 جانیں لے لیں، جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 32 ہوگئی، 24 گھنٹوں میں 268 نئے کیسزرپورٹ ہوئے، مریض 2 ہزار 386 تک جا پہنچے۔ کمانڈاینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق سندھ میں 761، خیبرپختونخوا میں 276 متاثرین ہیں، گلگت بلتستان میں 187، بلوچستان 169، اسلام آباد 62 اور آزاد کشمیر میں 9 کیسز، 72  فیصد مریضوں کی بیرون ملک ٹریول ہسٹری ہے۔ کمانڈاینڈ کنٹرول سنٹر کے جاری اعداد و شمار کے مطابق خطرناک کورونا وائرس نے پنجاب کے 23 شہروں میں پنجے گاڑ لیے، صوبے میں متاثرین کی تعداد 914 تک جاپہنچی، 11مریض جاں بحق ہوچکے، 5 نے وائرس کو شکست دے دی۔ ڈی جی خان میں 213، لاہور میں 178، رائے ونڈ میں 107 کیسز، ملتان میں 91، گجرات 90، راولپنڈی 51 اور فیصل آباد میں 5 مریض ہیں۔ کورونا وائرس کے پیش نظر اسلام آباد میں لاک ڈاؤن مزید سخت کردیا۔ اسلام آباد کا داخلی راستہ فیض آباد کے مقام سے بند کردیا گیا، پولیس اور پاک فوج تعینات کردی گئی۔