Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان میں کورونا مزید 39 افراد کی جان لے گیا، ایک ہزار 780 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا مزید 39 افراد کی جان لے گیا، ایک ہزار 780 نئے کیسز رپورٹ
March 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا ایک دن میں 39 افراد کی جانیں نگل گیا۔ ایک ہزار 780 نئے مریضوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 94.7 فیصد رہی۔ ملک بھرمیں ایکٹو کیسز 18 ہزار 55 رہ گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 1 ہزار 780  نئے کیسز سامنے رپورٹ جبکہ 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اب تک اموات کی کل تعداد 13 ہزار 205 ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 90 ہزار 508 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 59 ہزار 666، پنجاب میں 1 لاکھ 77 ہزار 8 ، کے پی کے میں 73 ہزار 708، بلوچستان میں 19 ہزار 114، اسلام آباد میں 45 ہزار 519، آزاد جموں و کشمیر میں 10 ہزار 534 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح روز بروزبڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 94.7 فیصد رہی۔ اب تک 5 لاکھ 59 ہزار 248 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 18 ہزار 55 ہے۔ سندھ میں 6 ہزار 243، پنجاب 6 ہزار 467، کے پی کے میں 2 ہزار 335، اسلام آباد 2 ہزار 158، گلگت بلتستان 4، بلوچستان 109 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 739 فعال کیسز ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 38 ہزار 887 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 92 لاکھ 12 ہزار 480 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔