Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان میں کورونا مزید 34 جانیں نگل گیا، ایک ہزار 599 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا مزید 34 جانیں نگل گیا، ایک ہزار 599 نئے کیسز رپورٹ
January 31, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا ایک دن میں 34 جانیں نگل گیا۔ ایک ہزار 599 نئے کیسز سامنے آئے۔ ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار 182 ہوگئی۔ گزشتہ روز42 ہزار455 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے ایک ہزار 599 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 34 افراد جان کی بازی ہارگئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 657 تک پہنچ گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 44 ہزار 813 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 46 ہزار 437، پنجاب میں 1 لاکھ 57 ہزار 353 ، کے پی کے میں 66 ہزار 953، بلوچستان میں 18 ہزار 815، اسلام آباد میں 41 ہزار 359، آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 988 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 908 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 91.8 فیصد رہی۔ اب تک 4 لاکھ 99 ہزار 974 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار 182 ہے۔ سندھ میں 18 ہزار 344، پنجاب 9 ہزار 966، کے پی کے میں 2 ہزار 858، اسلام آباد 1 ہزار 445، گلگت بلتستان 19، بلوچستان 191 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 359 ایکٹو کیسز ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 42 ہزار 455 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 79 لاکھ 32 ہزار 196 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔