اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا مزید 26 جانیں نگل گیا۔ ملک میں کورونا سے اموات 327 ہو گئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے نئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 806 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں پانچ ہزار 827، سندھ میں پانچ ہزار291، خیبر پختونخوا میں دو ہزار 160 کیسز رپورٹ ہوئے۔ بلوچستان میں 915، گلگت بلتستان میں 330، اسلام آباد میں 297، آزاد کشمیر میں 65 مریض زیر علاج ہیں۔ ملک بھر میں مزید کئی ہیلتھ کیئر ورکرز بھی کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 26 نئی اموات سامنے آئیں۔ سندھ میں 92 ، پنجاب میں 100 ، کے پی کے میں 114 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ بلوچستان میں 14 اسلام آباد میں 4 ، گلگت بلتستان میں 3 مریض دم توڑ گئے جبکہ 129 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اب تک ایک لاکھ 65 ہزار 911 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8530 ٹیسٹ کیے گئے۔