Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان میں کورونا مزید 23 افراد کی جان لے گیا

پاکستان میں کورونا مزید 23 افراد کی جان لے گیا
February 28, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا ایک روز میں 23 جانیں نگل گیا۔ ایک ہزار 176 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 94.0 فیصد رہی۔ ملک بھرمیں ایکٹو کیسز 21 ہزار 836 ہو گئے۔ ایک دن میں 38 ہزار سے زائد افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے ایک ہزار 176 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 23 افراد جان کی بازی ہارگئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 860 تک پہنچ گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 79 ہزار 973 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 58 ہزار 4، پنجاب میں 1 لاکھ 71 ہزار 349، کے پی کے میں 72 ہزار 162، بلوچستان میں 19 ہزار 45، اسلام آباد میں 44 ہزار 259، آزاد جموں و کشمیر میں 10 ہزار 198 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 256 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 94.0 فیصد رہی۔ اب تک 5 لاکھ 45 ہزار 277 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 21 ہزار 836 ہے۔ سندھ میں 12 ہزار 181، پنجاب 5 ہزار 2، کے پی کے میں 2 ہزار 66، اسلام آباد ایک ہزار 768، گلگت بلتستان 13، بلوچستان 100 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 706 فعال کیسز ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 38 ہزار 920 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 89 لاکھ 51 ہزار 838 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔