Saturday, July 27, 2024

پاکستان میں کورونا سے مزید 58 افراد جاں کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کورونا سے مزید 58 افراد جاں کی بازی ہار گئے
February 13, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے۔ ایک دن میں 58 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پنجاب اور سندھ میں سب سے زیادہ اموات ہوئیں۔ ایک ہزار 262 نئے کیسز سامنے آئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 1 ہزار 262  نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 58 افراد جان کی بازی ہارگئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 276 تک پہنچ گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 61 ہزار 625 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 53 ہزار 90، پنجاب میں ایک لاکھ 63 ہزار 367، کے پی کے میں 69 ہزار 386، بلوچستان میں 18 ہزار 924، اسلام آباد میں 42 ہزار 513، آزاد جموں و کشمیر میں 9 ہزار 408 اور گلگت بلتستان میں 4ہزار 937 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24  گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 92.5 فیصد رہی۔ اب تک 5لاکھ 23ہزار 700 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 25 ہزار 649 ہے جبکہ 259 مریض مختلف اسپتالوں میں وینٹیلیٹرز پر موجود ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 37 ہزار 115 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 83 لاکھ 99 ہزار 623 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔