Monday, September 26, 2022

پاکستان میں کورونا سے مزید 15 جاں بحق، مجموعی اموات 269 ہوگئیں

پاکستان میں کورونا سے مزید 15 جاں بحق، مجموعی اموات 269 ہوگئیں
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا سے مزید 15 افراد جان سے گئے، مجموعی اموات 269 تک جا پہنچیں۔ ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 ہزار723 ہوگئی۔ پاکستان ، کورونا کیسز12 ہزار 723 ، اموات 269 ، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر ، اسلام آباد ، 92 نیوز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 783 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ پانچ ہزار 378 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 4232 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے۔ خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد 1793 اور اسلام آباد میں 235 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ تازہ اعدادوشمار کے مطابق بلوچستان میں 722 گلگت بلتستان میں 308 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 55 ہوگئی۔ مُلک بھر میں اب تک 2866 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے۔ کورونا وائرس سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 269 تک پہنچ گئی۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 15 نئی اموات سامنے آئیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 6218 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے: کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرمجموعی طور پر اب تک 144365 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے۔