اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 301 ہو گئی۔ متاثرین کی تعداد چودہ ہزار سے تجاوز کر گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری ہو گیا جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 14079 ہو گئی ۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 5640 ، سندھ میں 4956 مریض، کے پی کے میں 1984 ، گلگت میں 320 ، بلوچستان میں 853 مریض ، اسلام آباد میں 261 ، آزاد کشمیر میں 65 مریض رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں 3233 مریض صحتیاب ہو کر گھر پہنچ گئے۔