Wednesday, February 21, 2024

پاکستان میں کورونا زور پکڑنے لگا، مزید 32 افراد جان سے گئے

پاکستان میں کورونا زور پکڑنے لگا، مزید 32 افراد جان سے گئے
March 14, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا ایک بار پھر زور پکڑنے لگا۔ ایک روز میں 32 افراد جان سے گئے، 2 ہزار 664 نئے کیسز سامنے آئے۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز 21 ہزار سے تجاوز کرگئے، گزشتہ روز40 ہزار سے زائد افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 2 ہزار 664 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 32 افراد جان کی بازی ہارگئے۔ اب تک اموات کی کل تعداد 13 ہزار 508 تک پہنچ گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 5 ہزار 200 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 61 ہزار 179، پنجاب میں 1 لاکھ 85 ہزار 468 ، کے پی کے میں 75 ہزار 725، بلوچستان میں 19 ہزار 206، اسلام آباد میں 47 ہزار 710، آزاد جموں و کشمیر میں 10 ہزار 952 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 960 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح کم ہونے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 94.3 فیصد رہی۔ اب تک 5 لاکھ 70 ہزار 571 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 21 ہزار 121 ہے۔ سندھ میں 4 ہزار 52، پنجاب 9 ہزار 963، کے پی کے میں 3 ہزار 58، اسلام آباد 3 ہزار 143، گلگت بلتستان میں ایک جبکہ بلوچستان 136 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 768 فعال کیسز ہیں۔

 گذشتہ 24 گھنٹوں میں 40 ہزار 564 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 94 لاکھ 85 ہزار 702 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔