Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان میں کرپشن کے بادشاہ نوازشریف ہیں: عمران خان

پاکستان میں کرپشن کے بادشاہ نوازشریف ہیں: عمران خان
May 11, 2016

بنوں (92نیوز) عمران خان نے کہا ہے کہ قوم غریب ہو گئی مگر نوازشریف امیر ہو گئے۔ نوازشریف کو پاناما لیکس کے سوالوں کا جواب دینا پڑے گا۔ کپتان نے مولانا فضل الرحمن کو پارٹی کا نام بدلنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق بنوں میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چند دن پہلے نوازشریف نے بنوں میں جو جلسہ کیا تھا وہ ایک ٹینٹ میں ہوا تھا۔ پاکستان میں کرپشن کے بادشاہ نوازشریف ہیں۔ وزیراعظم کا احتساب کیے بغیر بات آگے نہیں بڑھے گی۔ میاں صاحب بتائیں ان کے پاس اتنے اثاثے کہاں سے آئے۔

انہوں نے کہا 30 سال پہلے پاکستان ایشیابھر میں آگے تھا۔ پوری دنیا میں پاکستانی پاسپورٹ اور ڈگری کی عزت تھی مگر پھر پاکستان کی ترقی کا گراف گرنا شروع ہو گیا۔ کپتان کا کہنا تھا کہ چالیس لاکھ آبادی کا سنگاپور 520 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ کرتا ہے جبکہ پاکستان 25 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ کرتا ہے اور اس کی آبادی 18کروڑ ہے۔ سنگاپور اور ملائیشیا نے بے پناہ ترقی کی وہ اس لیے کہ انہیں مہاتیرمحمد اور لی کوآن یو جیسے لیڈر ملے اور ہمیں نوازشریف۔

نوازشریف نے 8سال میں 28 فیکٹریاں بنائیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا نواز حکومت نے ہر چیز پر 17فیصد ٹیکس لگایا ہوا ہے۔ فون کارڈپر 42فیصد‘ ڈیزل پر 100 فیصد‘ پیٹرول پر 50فیصد‘ مٹی کے تیل پر 60 فیصد ٹیکس دیتے ہیں پھر بھی ملک کا پیسہ چوری ہوتا ہے۔ ٹیکس صرف عوام دیتے ہیں اور پیسے والوں کو کھلی چھوٹ حاصل ہے۔

انہوں نے کہا نوازشریف کو ہمیشہ مولانا فضل الرحمن بچاتے ہیں۔ انہوں نے کہا مولانا فضل الرحمن اپنی پارٹی کا نام تبدیل کر کے کرپشن بچاو پارٹی رکھ لیں۔ کپتان نے وعدہ کیا کہ وہ اپنی مقتول کارکنوں نوید اور جاوید کے قاتلوں کو پکڑ کر رہیں گے۔ عمران خان نے جلسے میں ”گونوازگو“ کے نعرے لگوائے اور 2016ءکو تبدیلی کا سال قرار دیا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔