Saturday, July 27, 2024

پاکستان میں پہلی بین الاقوامی اسکی چیمپئن شپ کے شاندار مقابلے جاری

پاکستان میں پہلی بین الاقوامی اسکی چیمپئن شپ کے شاندار مقابلے جاری
January 30, 2017

پشاور (92نیوز) سوات کے حسین اور پرفضا مقام مالم جبہ میں ملک کی پہلی بین الاقوامی اسکی چیمپئن شپ کے مقابلے جاری ہیں۔ مقابلوں کے دوسرے روز جہاں سلواکیہ نے سبقت حاصل کی وہاں پاکستانی خواتین نے بھی میدان مار لیا۔

تفصیلات کے مطابق امن کا گہوارہ بننے کے بعد ملکی ہی نہیں غیرملکی سیاح بھی اب سوات کا رخ کرنے لگے ہیں۔ سوات کے حسین علاقے مالم جبہ میں انٹرنیشنل الپائن سکی کپ کا انعقاد کیا گیا تو پاکستان کے علاوہ مراکش، سری لنکا، سلواکیہ، یونان، افغانستان، ترکی، یوکرائن اور تاجکستان کے 50 مرد اور 10 خواتین انٹرنیشنل سکیئر بھی مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے پہنچ گئیں۔

مقابلوں کے دوسرے روز سلواکیہ کے جان جوکوبو نے دونوں مقابلے جیت لئے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلے بین الاقوامی سکی مقابلوں میں یوکرائن کے سکیئرز وین کو وین سکیوک اور ویزائل تیلی چک نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین میں یوکرائن کی ٹیٹیانہ نے پہلی اور انس پٹیا نے دوسری جبکہ پاکستانی سکیئر ارفع ولی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

سلالم کیٹگری میں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ ارفع ولی نے پہلی، فاطمہ سہیل اور زینب سہیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی، مالم جبہ میں سنو فیسٹیول کی تقریبات ابھی جاری ہیں۔